بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر خوشگوار زندگی گزارنے کا موقع دیں: اداکارہ مہوش حیات

Last Updated On 12 July,2020 10:36 pm

لاہور: (دنیا نیوز)صدارتی تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین نہیں لیکن پولیو کی ہے، بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر خوشگوار زندگی گزارنے کا موقع دیں۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں اداکارہ مہوش حیات کا کہنا تھا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ ہم 1166 پر جب کال کرتے ہیں، اصل میں پاکستان پولیو کے خاتمے کیلئے بنائی گئی ہے، صرف یہی نہیں بلکہ اس ٹیم نے جب سے کورونا وائرس ہمارے ملک میں آیا ہے، اس کی ٹیم نے دن رات ایک کر کے وائرس کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہ کہا کہ اس ٹیم کے اہم اراکین نے بہت محنت کی ہے تاکہ ہم سب اس بیماری سے دور رہ سکیں۔ کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیلتا ہے، اس کے خلاف ہمارے پاس کوئی ویکسین نہیں ہے، لیکن میں یہاں کہنا چاہتی ہوں کہ پولیو جیسی بیماری کی ویکسین ہمارے پاس موجود ہے۔

اداکارہ نے مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ میری گزارش ہے کہ خدارا اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں، کیونکہ ہمارے پاس اس کی ویکسین موجود ہے اور انہیں خوشگوار زندگی جینے کا موقع فراہم کریں۔

ویڈیو بیان میں آخر میں انہوں نے مزید کہا کہ محفوظ رہیں، اور خوش رہیں۔