اداکارہ عائزہ خان کی سیاہ لباس میں نئی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل

Last Updated On 10 July,2020 05:54 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں سے ایک اداکارہ عائزہ خان کی سیاہ لباس میں نئی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن ہے، اس دوران شوبز انڈسٹری کی فنکاروں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے، اس دوران پاکستان کی فنکار اپنے مداحوں سے رابطے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا کے استعمال کا مقصد اپنی مداحوں سے رابطے میں رکھنا اور اپنے آپ کو مصروف رکھنا ہے، اسی حوالے سے ایک خبر اداکارہ عائزہ خان کے حوالے سے آئی ہے جنہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویریں اپ لوڈ کی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی ہیں۔

انسٹا گرام پر شیئر کی گئیں تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ عائزہ خان نے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور چند تصویروں میں مسکرا بھی رہی ہیں سیاہ رنگ کے دیدہ زیب لباس کو پہن کر اداکارہ کی خوبصورتی کو چار چاند لگ گئے ہیں۔

انسٹا گرام پر شیئر کرنے کے بعد اب تک مداحوں کی بڑی تعداد ان تصاویروں کو لائیک کر چکی ہے جبکہ متعدد نے کمنٹس میں اداکاروں کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ہیں۔