'میرا جسم، میری مرضی' غیر ملکی فنڈ سے چلنے والی مہم: احمد بٹ

Last Updated On 07 March,2020 08:56 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکار احمد علی بٹ نے 'میرا جسم، میری مرضی' کو غیر ملکی فنڈ سے چلنے والی مہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو سب سے زیادہ حقوق اسلام نے دئیے ہیں۔

احمد علی بٹ نے خلیل الرحمن قمرا ور ماروی سرمد دونوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے  میرا جسم ،میری مرضی  جیسے نعرے کو بین الاقوامی فنڈ سے چلنے والی مہم قرار دیا اور کہا کہ سوشل میڈیا پر بکنے والی منافقت کو دیکھ کر ہنسی آتی ہے۔ خلیل الرحمن اور ماروی سرمد دونوں ہی غلط اور بدتمیز ہیں، مجھے ان دونوں میں سے کسی کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں ہے۔