سینئر فنکاروں کے ساتھ کام کرکے ٹی وی ڈراموں کی تکنیک سے آگاہی ہوئی :اداکارہ

Last Updated On 05 March,2020 12:26 pm

کراچی (سٹاف رپورٹر) ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے ماڈلنگ اور فلموں کے بعد ٹی وی ڈراموں میں کامیابی ملنے پرخوشی کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ آج کل کئی ڈرامہ پروڈیوسرز ان کو اپنی سیریلز میں سائن کرنے کے لئے رابطے کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آمنہ الیاس نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پہلی بار بشریٰ انصاری اور دیگر سینئر فنکاروں کیساتھ کام کر کے ٹی وی ڈراموں کی تکنیک سے آگاہی ہوئی ، ان کا تجربہ میرے کام آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ واحد پاکستانی ماڈل ہوں جس کی ابتدائی فلموں نے ملک میں ریلیز سے قبل ہی ا نٹرنیشنل فلم فیسٹیولز میں ایوارڈز لئے۔