رابی پیر زادہ نے کرونا کا آسان علاج بتا دیا

Last Updated On 02 March,2020 10:20 am

لاہور: (دنیا نیوز) رابی پیر زادہ نے کرونا وائرس کا 'آسان علاج بتا دیا،رابی پیرزادہ نے ٹویٹر پیغام میں نظم پڑھ کر سنائی جس کے ساتھ کیپشن میں لکھا تھا کرونا کا نہایت آسان علاج۔

 

واضح رہے کہ دنیا بھر میں دہشت پھیلانے والا کورونا وائرس پاکستان میں بھی داخل ہوگیا ہے ۔ اس جان لیوا وائرس کے باعث خوف کی فضا قائم ہے۔ پاکستان میں اب تک چار لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ حکومتی سطح پر لوگوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جارہی ہے۔