مہندی والے دن اداکارہ اقراء عزیز کی بھارتی گانے پر ڈانس کی ویڈیووائرل

Last Updated On 27 December,2019 11:32 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی نامور جوڑی اداکارہ اقراء عزیز اور یاسر حسین کل رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے، دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز تین روز قبل 24 دسمبر کو مایوں کی تقریب کے ساتھ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ اقراء عزیز اور یاسر حسین کی شادی 28 دسمبر کو ہو گی۔ اس تقریب سے قبل مہندی والے دن اقراء عزیز نے بھارتی گانے پر ڈانس کر کے سب کو حیران کر ڈالا، ان کی ڈانس کرتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار یاسر حسین اداکارہ اقرا عزیز کے غلام بننے کو تیار

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اقرا عزیز نے اپنے مایوں کی رسم کے دوران زرد رنگ کا جوڑا زیب تن کیا جس کے بعد مداحوں کو ایسا لگ رہا تھا کہ وہ مہندی کی تقریب میں شاید روایتی طور پر سبز رنگ کے جوڑے کا انتخاب کریں گی۔

البتہ اداکارہ مہندی کی تقریب میں بھی زرد رنگ کی انارکلی فراک میں نظر آئیں، دوسری جانب یاسر حسین سفید شلوار قمیض میں نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں:  اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین دلہن دلہا بن گئے

اقرا اور یاسر نے مہندی کی تقریب میں کئی بالی وڈ گانوں پر رقص بھی کیا جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ جہاں مایوں کی تقریب سادگی سے گھر پر منعقد کی گئی تھی وہیں انکی مہندی میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

اقرا اور یاسر کی مہندی میں عاصم اظہر ہانیہ عامر کے ہمراہ نظر آئے، تو سجل علی اور احد رضا میر نے اکٹھے شرکت کی۔ اداکارہ ایمن بھی اپنے شوہر منیب بٹ اور بہن منال خان کے ساتھ تقریب کا حصہ بنیں۔ اس موقع پر اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے شوہر اور اداکارہ کبریٰ خان کے ساتھ ایک بولی وڈ گانے پر رقص بھی کیا۔