24 سالہ سائنسدان بنی مس امریکا

Last Updated On 20 December,2019 08:51 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں مختلف شوبز اداکارائیں سر پر تاج سجانے کے لیے مختلف ایونٹ میں شرکت کرتی رہتی ہیں، مس ورلڈ، مس یو ایس اے، مس انڈیا سمیت دیگر ایونٹ میں اداکارائیں ایوارڈ جیت کر دنیا بھر کی نظروں میں آتی ہیں تاہم امریکا میں ایک سائنسدان نے مس امریکا کا تاج سر پر سجا کر سب کو حیران کر ڈالا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امسال منتظمین واضح کرنا چاہتے تھے کہ مس امریکا کا مقابلہ پرانے وقتوں کی طرح محض خوبصورتی کی پریڈ پر مشتمل نہیں ہو گا بلکہ روایتی مقابلے سے ذرا ہٹ کر ہو گا جو کہ مقابلے کی فاتح مس امریکا نے ثابت بھی کر دیا ہے۔

ریاست ورجینیا کی بائیو کیمسٹ کیمیل شریئر نے اپنے سائنسی علم کے ذریعے لوگوں کو متاثر کرکے مس امریکہ کا تاج اپنے سرسجا لیا۔ لیب کوٹ پہنے انہوں نے ہائیڈروجن پر آکسائیڈ کی عمل انگیزی کی دلچسپ انداز میں وضاحت کی۔ شریئر کی آبائی ریاست پنسلوانیا ہے۔

ایوارڈ جیتنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ’ویمن آف سائنس‘ جو کہ ان کے لیے زیادہ موزوں ہے، بن کر مس امریکا 2020 کے حوالے سے دقیانوسی سوچ کا خاتمہ کرنا چاہتی ہیں۔

شریئر کا کہنا تھا کہ میں ملکہ حسن نہیں ہوں، میں تنظیم کی نمائندہ ہوں اور سر پر تاج سجائے فرد کے علاوہ بھی کچھ ہوں۔ مس امریکا کے لیے کولمبیا کی 50 ریاستوں سے آنے والی 51 خواتین امیدوار نے 50 ہزار ڈالر (تقریباً 55 لاکھ پاکستانی روپے) کے وظیفے اور مس امریکا جو ایک سال کی مدت پر مبنی ملازمت ہے جس میں توقع کی جاتی ہے کہ وہ اسے بطورعوامی پلیٹ فارم استعمال کرتے ہوئے عوام کی مثبت رائے سازی کے کام کریں گی۔

مس امریکا آرگنائزیشن کی صدر اور سی ای او ریجائینا ہوپر کا کہنا تھا کہ اسے ان نوجوان لڑکیوں سے متعلقہ بنانے کے لیے ہمارے لیے ضروری تھا کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہم اس نسل کی عکاسی کرتے ہیں۔

24 سالہ بائیو کیمسٹ کا کہنا تھا کہ جب معلوم ہوا کہ کانٹیسٹ کو مس امریکا کے مقابلے کا حصہ نہیں بنایا گیا جس میں تیراکی کا لباس زیب تن کیا جاتا ہے اور خواتین کے ظاہری خدوخال کے لحاظ سے پرکھا جاتا ہے۔

شریئر ورجینیا ٹیک نامی یونیورسٹی سے گریجویٹ ہیں، انہوں نے بائیو کیمسٹری اور سسٹمز بائیولوجی میں ڈگری حاصل کی ہے۔ شریئر اب فارمیسی میں ڈگری لینے لے لیے مزید پڑھ رہی ہیں۔