اذان سمیع خان موسیقی کے بعد اداکاری میں‌ نام کمانے کیلئے کوشاں

Last Updated On 27 September,2019 11:31 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) والد عدنان سمیع خان کی طرح موسیقی کی دنیا میں کامیابی پانے والے اذان سمیع خان اب والدہ زیبا بختیار کے نقش قدم پر چل پڑے ہیں یعنی اب وہ موسیقی کیساتھ ساتھ اداکاری کرتے بھی نظر آئیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اذان سمیع خان نے ایک ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں ڈرامہ میں کام کرنا چاہ رہا ہوں اور میں اداکاری کی فیلڈ میں اپنانام بنانے کیلئے سنجیدہ ہوں، امیدہے کہ میں اپنے اس مشن میں کامیاب رہوں گا۔

واضح رہے کہ اذان کے والد سمیع خان کا تعلق پاکستان سے ہے اس کسے باوجود وہ بھارت جا کر اپنا کیرئیر آگے بڑھانے کی تگ و دو میں لگے رہے اس کے باوجود وہ کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں کر پائے۔ غالبا یہی وجہ ہے کہ ان کے بیٹے اذان سمیع اپنا کیرئیر اپنی والدہ زیبا بختیار کی پیروی کرتے ہوئے آگے بڑھا رہے ہیں۔