شاہ رخ خان ہاررڈرامہ سیریز ’’بے تال‘‘ پروڈیوس کریں گے

Last Updated On 17 July,2019 10:37 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کو رومانس کا کنگ کہا جاتا ہے لیکن اب انہوں نے ہاررڈرامہ سیریز بنانے کا اعلان کیا ہے جس میں ایک پروڈکشن کمپنی ان کی پارٹنر ہو گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کو رومانس کا کنگ کہا جاتا ہے لیکن اب انہوں نے ہاررڈرامہ سیریز بنانے کا اعلان کیا ہے جس میں ایک پروڈکشن کمپنی ان کی پارٹنر ہوگی، اس سیریز کی ہدایات پیٹرک گراہم اور نکھل مہاجن دیں گے۔

اس نئی ہارر سیریز کا نام ’’بے تال‘‘ رکھا گیا ہے جس میں ونیت کمار سنگھ اور اہان کمرااپنی اداکاری کے جوہردکھائیں گے۔