ہریتھک کی فلم سپر تھرٹی نے پہلے ہی روز کمائی کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

Last Updated On 13 July,2019 06:33 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ہریتھک روشن کی فلم ’سپر تھرٹی‘ نے ریلیز کے پہلے ہی دن کمائی کا نیا ریکارڈ بنا کر بڑے ہیروز کی فلموں کو پچھاڑ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہریتھک روشن کی فلم نے اجے دیو گن کی فلم ’ریڈ‘ اور اکشے کمار کی فلم ’پیڈمن‘ کو بھی ایک دن کی کمائی میں پیچھے چھوڑتے ہوئے نیا اعزاز حاصل کیا۔’سپر تھرٹی‘ کو 12 جولائی کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کردیا گیا اور فلم نے پہلے ہی دن مقامی باکس آفس پر 11 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کر کے نیا اعزاز بنا ڈالا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق’سپر تھرٹی‘ نے ریکارڈ کمائی کرتے ہوئے ریتک روشن کی اس سے قبل ریلیز ہونے والی آخری فلم ’قابل‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ انکی آخری فلم ’قابل‘ 2017 میں ریلیز ہوئی تھی اور پہلے ہی دن 11 کروڑ روپے سے کم کمائی کی تھی۔

’سپر تھرٹی‘ میں ریتک روشن کے ساتھ منال ٹھاکر رومانس کرتی دکھائی دیں، یہ فلم شوٹنگ کے دوران ہدایت کار وکاس بہل پر ریپ الزامات لگنے کی وجہ سے بھی مشکلات کا شکار رہی تھی۔ فلم کی ہدایات وکاس بہل نے دی ہیں اور ان پر خاتون نے جنسی طور پر ہراساں کا الزام لگایا تھا، جس وجہ سے انہیں بطور ہدایت کار فلم سے نکال دیا گیا تھا، لیکن بعد ازاں تفتیش میں وکاس بہل پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا تو انہیں واپس بطور ہدایت کار فلم کی ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔

کی کہانی ریاست بہار کے ریاضی میں مہارت رکھنے والے استاد آنند کمار کے گرد گھومتی ہے جنہوں نے 30 قابل لیکن غریب طلبہ کو انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی جیسے بہترین ادارے کے داخلی امتحان کے لیے تیار کیا اور کامیاب ہوئے، وہ اس وقت اپنا تعلیمی پروگرام ’سُپر 30‘ چلا رہے ہیں۔ فلم میں ریاضی کے ماہر آنند کمار کا کردار اداکار ریتک روشن کرتے نظرآئے۔