افواہوں پر یقین نہ کریں، میرا انسٹا گرام اکاؤنٹ ہیک نہیں ہوا: زارا وسیم

Last Updated On 02 July,2019 12:52 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) حال ہی میں بالی وڈ کو چھوڑنے والی فلم دنگل کی ہیروئن زارا وسیم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سٹوری میں لکھا کہ ان کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک نہیں ہوا جبکہ وہ ذاتی طور پر اپنے اکاؤنٹس چلاتی ہیں۔ مداحوں کو مشورہ ہے کسی قسم کی جھوٹی افواہوں پر یقین نہ کریں۔

 

 

یاد رہے کہ اس سے قبل بولی وڈ کی نوجوان اداکارہ زائرہ وسیم نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ وہ ہندی سینما انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کررہی ہیں، جس کے بعد نامور شخصیات نے ان کے اس فیصلے پر اپنا ردعمل دیا۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر بیان شیئر نہیں کیا، اکاؤنٹس ہیک کر لیے گئے: منیجر زارا وسیم کا دعویٰ
بھارتی میڈیا کے مطابق زارا وسیم کے مینیجر نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کوئی بیان شیئر نہیں کیا، جبکہ ان کے اکاؤنٹس بھی ہیک کرلیے گئے ہیں۔ زارا نے 5 صفحات پر مبنی بولی وڈ کو خیرباد کہنے کا کوئی بیان شیئر نہیں کیا۔ ان کی سوشل میڈیا ٹیم معاملے کو دیکھ رہی ہے، تاہم یہ بھی بتایا کہ اداکارہ نے بولی وڈ چھوڑنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

ہندو اداکارائیں زارا وسیم سے سبق سیکھیں: انتہا پسند ہندو رہنما
دوسری طرف زارا وسیم کی جانب سے فلم اںڈسٹری چھوڑے جانے پر ہندو سیاستدان اور اداکار پریشان دکھائی دے رہے ہیں اور انہوں نے اداکارہ کو مذہب کی بنیاد پر انڈسٹری چھوڑنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ بھارتی ہندو انتہاپسند سیاستدان نے زارا وسیم کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے ہندو اداکاراؤں کو ان سے سبق سیکھنے کا درس دیا۔

سیاسی جماعت ’اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا‘کے صدر سوامی چکر پانی نے زارا وسیم کی تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کے بولی وڈ چھوڑنے کے فیصلے کی تعریف کی۔

سوامی چکرپانی نے بولی وڈ میں کام کرنے والی ہندو اداکاراؤں کو مسلمان اداکارہ سے سبق لینے اور ان کی طرح اعلان کرنے پر بھی اکسایا۔ زارا وسیم کا فلم اںڈسٹری کو چھوڑنے کا فیصلہ قابل تعریف ہے اور اسی طرح ہندو اداکاراؤں کو بھی کرنا چاہیے۔

اگرچہ سوامی چکرپانی نے براہ راست ہندو اداکاراؤں کو یہ مشورہ نہیں دیا کہ وہ بھی اپنے عقیدے اور ایمان کو محفوظ بنانے کی خاطر بولی وڈ چھوڑنے کا اعلان کریں تاہم انہوں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ زارا وسیم کے فیصلے سے سبق سیکھیں۔

زارا وسیم کا فلمی دنیا سے کنارہ کشی لینے کا اعلان
یاد رہے کہ فلم ’دنگل‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ زارا وسیم نے گزشتہ روز فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی، سری نگر سے تعلق رکھنے والی بالی وڈ اداکارہ زائرہ وسیم نے بالی وڈ چھوڑنے کا اعلان سوشل میڈیا پر جاری طویل بیان کے ذریعے کیا۔ اپنی طویل پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ فلمی کیریئر میں عزت اور شہرت ملی ہے لیکن اس کی وجہ سے مذہب سے دور ہو رہی تھی۔

انہوں نے پیغام میں کہا کہ فلمی دنیا کی وجہ سے ان کی زندگی سے برکت ختم ہو رہی تھی جس کے باعث وہ بالی وڈ سے دوری اختیار کر رہی ہیں۔ بالی ووڈ میں کام کرنے کی وجہ سے ان کا ایمان خطرے میں پڑ رہا ہے۔ 5 سال پہلے میں نے انڈسٹری میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا جس نے میری زندگی کو ہمیشہ کیلئے بدل کر رکھ دیا۔ اس شعبے نے مجھے بے پناہ پیار دیا، میری حمایت کی اور میری کارکردگی کو سراہا لیکن اس شعبے کے ذریعے میں جہالت کی طرف جارہی تھی اور بہت خاموشی اور بے خبری سے میں اپنے ایمان سے دور ہو رہی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

 

انہوں نے پیغام میں کہا کہ فلمی دنیا کی وجہ سے ان کی زندگی سے برکت ختم ہو رہی تھی جس کے باعث وہ بالی وڈ سے دوری اختیار کر رہی ہیں۔ بالی ووڈ میں کام کرنے کی وجہ سے ان کا ایمان خطرے میں پڑ رہا ہے۔ 5 سال پہلے میں نے انڈسٹری میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا جس نے میری زندگی کو ہمیشہ کیلئے بدل کر رکھ دیا۔ اس شعبے نے مجھے بے پناہ پیار دیا، میری حمایت کی اور میری کارکردگی کو سراہا لیکن اس شعبے کے ذریعے میں جہالت کی طرف جارہی تھی اور بہت خاموشی اور بے خبری سے میں اپنے ایمان سے دور ہو رہی تھی۔