روینہ ٹنڈن دنگل گرل زائرہ کو ناشکری کہہ کر پچھتاوے کا شکار

Last Updated On 04 July,2019 11:11 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کو دنگل گرل زائرہ وسیم کونا شکری کہنے پر پچھتاوے کا احساس ہونے لگا جس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنا پیغام ڈیلیٹ کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق روینہ ٹنڈن وہ پہلی شخصیت تھیں جنہوں نے زائرہ کے بالی وڈ چھوڑنے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں ناشکری قرار دیا تھا اورکافی سخت لہجے میں کہا تھا اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ صرف دو فلمیں کرنے والی اداکارہ اس انڈسٹری کو چھوڑ رہی ہے۔

تاہم اب روینہ کا کہنا ہے کہ زائرہ کا فیصلہ ہم جیسے لوگوں کیلئے ناقابل قبول ہے جو فلموں، سینما اور انڈسٹری سے محبت کرتے ہیں۔