بھارتی گلوکارہ نے سلمان خان کو کاغذی شیر قرار دیدیا

Last Updated On 19 June,2019 12:58 pm

ممبئی: (روزنامہ دنیا) گلوکارہ سونا موہاپترا نے بالی وڈ کنگ سلمان خان کو کاغذی شیر قرار دے دیا۔ انھوں نے شائقین کو یہ مشورہ بھی دے ڈالا کہ کاغذی شیروں کو پوجنے کی بجائے حقیقی ہیروز تلاش کریں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سوناموہاپترا نے سلمان خان کی نئی فلم بھارت کو باکس آفس پر دوسرے ہفتے بھی کم پذیرائی ملنے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سوناموہاپترا نے ٹویٹ میں سوال کیا کہ آپ ایسے فلمی سپر سٹارز کے بارے میں کیا کہیں گے جو تمام تر پروموشن، پوسٹنگ اور ہائپ کے باوجود عوامی ڈومین میں ایک ہفتہ بھی ریٹرن نہیں دے سکتے اور جواب تھا، کاغذی شیر۔ مزیدکہا کہ پلیز انڈیا ان کاغذی شیروں کو پوجنا بند کر دو اور حقیقی ہیروز تلاش کرو۔