مزاحیہ کردار بہت پسند ہیں: صبا قمر

Last Updated On 30 May,2019 11:29 am

لاہور: (ویب ڈیسک) نامور اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ ذاتی طور پر مزاحیہ کردار بہت پسند ہیں اور خواہش ہوتی ہے مجھے ایسے کردار ملیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ انتہائی کم وقت میں جتنی کامیابیاں ملی ہیں اس پر خد ا کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے۔ میں نے ماڈلنگ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور محنت کر کے بڑی سکرین تک پہنچی۔

صبا قمر کا کہنا تھا کہ میرے پرستاروں نے مجھے ہر کردار میں پسند کیا ہے جس سے مزید جذبے سے کام کرنے کا حوصلہ ملا۔ مجھے ویسے مزاحیہ کردار بہت پسند ہیں اور میں انہیں اپنی شخصیت کے قریب سمجھتی ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کسی پراجیکٹ میں ملنے والے کردار کو اس کی ڈیمانڈ کے مطابق ادا کرنا پڑتا ہے۔