خوشیاں بکھیرنے والے اداکار رنگیلا کے انتقال کو 14 سال گزر گئے

Last Updated On 24 May,2019 09:11 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے لیجنڈ اداکار رنگیلا کے انتقال کو 14 سال گزر گئے۔ شائقین کے چہروں پر خوشی بکھیرنے والے اداکار ایک کامیاب گلوکار بھی تھے۔

اداکار رنگیلا کا شمار پاکستان کے مقبول کامیڈین میں ہوتا تھا، اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ موسیقار، ہدایتکار، مصنف اور فلمساز بھی تھے۔ بہترین کارکردگی کے باعث انہیں اعلی اعزازات سے نوازا بھی گیا۔ اداکار 24 مئی 2005ء کو اپنے مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر جہان فانی سے کوچ کر گئے۔

اداکار کا اصل نام محمد سعید خان تھا، وہ جنوری 1937ء میں افغانستان میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنی زندگی میں پروفیشنل باڈی بلڈرز بھی کی تاہم ان کو شہرت اداکاری سے ملی۔

اداکار نے 1958ء میں فلم جٹی سے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور ترقی کی راہوں پر چلتے گئے۔ 650 کے قریب فلموں میں کام کیا۔

ان کی مشہور فلموں میں رنگیلا، دل اور دنیا، پردے میں رہنے دو، ایماندار، بے ایمان، انسان اور گدھا اور دو رنگیلے سمیت دیگر شامل ہیں۔