بھارت میں بڑھتے مظالم پر سوارا بھاسکر نے مسلمانوں کی حمایت میں آواز اٹھا دی

Last Updated On 23 April,2019 01:06 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں بڑھتے ہوئے مظالم پر بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے مسلمانوں کی حمایت میں آواز اٹھا دی۔

اداکارہ نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر بھارت میں موجود مسلمانوں سے معافی مانگی اور کہا کہ بھارت بھی آپ کا ملک ہے۔ اگر آپ پر کوئی ظلم کرتا ہے تو اس پر خاموش نہ رہیں بلکہ ظلم کیخلاف آواز بلند کریں۔

اداکارہ نے کہا کہ ایک عورت ہونے کی حیثیت سے میں یہ کہہ سکتی ہوں ہمیں ہر روز تعصب اور غیر منصفانہ سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔