بالی ووڈ ستارے پاکستانی فنکاروں سے متاثر

Last Updated On 11 April,2019 11:45 am

دوحا: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے پاکستان اداکار فواد خان کو بہترین اداکار قرار دیا ، انہوں نے کہا کہ وہ ایک بار پھر فواد خان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔

پلوامہ حملے کے مودی سرکار نے نفرت کی انتہا کرتے ہوئے پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کردی لیکن بھارتی حکومت بالی ووڈ فنکاروں کے دل سے پاکستانی فنکاروں کی محبت نہ نکال سکی۔ اپنی حکومت کے برعکس بالی ووڈ فنکار نہ صرف پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں بلکہ ان سے بے حد متاثر بھی ہیں۔
سونم کپور اور اداکار فواد خان 2014 میں فلم  خوبصورت  میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں دونوں کی جوڑی نے باکس آفس پر دھوم مچادی تھی۔ سونم کپور نے ایک بار پھر فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، فواد خان اچھے اداکار ہیں، اسکرین پر ہم دونوں کی کیمسٹری بہترین تھی۔
واضح رہے کہ دوروز قبل اداکارہ عالیہ بھٹ نے بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستانی اداکارہ صنم سعید سے بہت زیادہ متاثرہیں اور فلم ’’کلنک‘‘ میں اپنے کردار کو بہترین انداز میں ادا کرنے کے لیے انہوں نے صنم سعید کی اداکاری سے بہت کچھ سیکھا۔