مہوش حیات ہالی ووڈ اداکار کینو ریوس کو دل دے بیٹھیں

Last Updated On 22 April,2019 12:14 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کی نامور اداکارہ مہوش حیات نے محبت کا اعتراف کر لیا۔ خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ ہالی ووڈ اداکار کینو ریوس کو دل دے بیٹھیں۔

ایک ٹی وی شو کے دوران میزبان نے جب اداکارہ سے سوال پوچھا تو میزبان کو جواب ملا کہ میں سائنس فکشن فلم ’دی میٹرکس‘ کے مرکزی اداکارہ کینو ریورس کو پسند کرتی ہوں وہ میری پہلی محبت ہیں۔

یاد رہے کہ صدارتی ایوارڈ جیتنے والی اداکارہ اس سے قبل کہہ چکی ہیں کہ وہ اپنے کام سے شادی کر چکی ہیں تاہم جو بھی میرا شوہر ہو گا انہیں میری خود مختاری پر کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔