عالیہ بھٹ کے تعریف کرنے پر صنم سعید کا اظہار مسرت

Last Updated On 11 April,2019 10:56 am

کراچی: (روزنامہ دنیا) پاکستانی اداکارہ صنم سعید نے عالیہ بھٹ کی طرف سے تعریف کئے جانے پر کہا ہے کہ وہ ڈرامہ ’’زندگی گلزار ہے ‘‘ میں ان کے کردار کشف کی تعریف کئے جانے پر خوشی سے بے حال ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ نے ایک روز قبل کہا تھاکہ انہوں نے فلم ’’کلنک ‘‘میں اپنے کردار کو بہترین انداز میں ادا کرنے کیلئے ڈرامہ ’’زندگی گلزار ہے‘‘ کے کردار کشف سے رہنمائی لی اور پاکستانی اداکارہ صنم سعید سے بہت کچھ سیکھا۔

صنم بلوچ نے اپنی تعریف کئے جانے کے بعد عالیہ بھٹ کی فلم ’’کلنک‘‘ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ عالیہ بھٹ کو فلم "کلنک" کی ہدایت کار نے پاکستانی ڈرامہ دیکھنے کا مشورہ دیا تھا جس میں صنم سعید نے ایسی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا جس نے بھاری ذمہ داریوں کے باوجود زندگی کی مشکلات کا حوصلے سے مقابلہ کیا تھا۔