انتخابی تشہیری مہم میں مصروف بالی ووڈ فلمی ستارے

Last Updated On 09 April,2019 11:33 am

نئی دہلی:(ویب ڈیسک) بالی ووڈ فنکار بھی بھارت میں ہونے والے الیکشن مہم کا حصہ بن گئے، کئی معروف بالی ووڈ فنکار مختلف بھارتی سیاسی جماعتوں کی الیکشن مہم میں نظر آئے جن میں، بالی ووڈ اداکارہ جیا پردہ، ارمیلاما تو نڈکر، ہیما مالنی، نصر ت جہاں جے پردہ، سمالتا ، ارمیلاسمیت کئی اداکارائیں شامل ہیں۔

اترپردیش کے رام پور سے بی جے پی نے بالی ووڈ اداکارہ جیاپردہ کو امیدواربنایاہے۔

کانگریس امیدوار ارمیلا ماتو نڈکر انتخابی تشہیر کے دورا ن معصوم لڑکیوں کیساتھ دیکھی جاسکتی ہیں۔

متھراسے بی جے پی امیدوارہیمامالنی انتخابی تشہیرکے دوران ایک کمسن بچے کو گود میں اٹھایا ہوا ہے۔


مغربی بنگال میں ٹی ایم سی نے اداکارہ نصرت جہاں کوشمالی 24پرگنہ سے ٹکٹ دیاہے۔

انتخابی تشہیرکے دوران جے پردہ مندرپرحاضری دےرہی ہیں۔

آنجہانی اداکارامبریش کی اہلیہ سمالتاالیکشن مہم میں شریک ہیں۔

بی جے پی نے سومالتاکی حمایت کرنے کااعلان کردیا ہے۔