گانے کی شوٹنگ پر سلمان خان اور ارباز میں اختلافات

Last Updated On 09 April,2019 10:57 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ کنگ خان ان دنوں اپنی فلم دبنگ تھری کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے ایک گانے کی شوٹنگ کے سلسلے میں سلمان خان اور ارباز خان میں اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دبنگ 3 میں ایک آئٹم سونگ کیلئے فلم کے پروڈیوسر ارباز خان اور ڈائریکٹر پربھو دیوا اداکارہ سنی لیونی کو کاسٹ کرنا چاہتے ہیں تاہم سلمان خان اس کیلئے تیار نہیں۔

اس گانے میں سلمان خان خود بھی پرفارم کریں گے اس لیے وہ چاہتے ہیں اداکارہ مونی رائے کو کاسٹ کیا جائے تاہم ارباز خان اور پربھو دیوا سنی لیونی کو نچانے پر بضد ہیں۔ دونوں بھائیوں میں پیدا ہونے والا یہ اختلاف ختم ہوگا تو ہی فلم کی شوٹنگ آگے بڑھ سکے گی۔