تمغہ فخر ملنے پراداکارہ عائشہ عمر تنقید کا نشانہ بن گئیں

Last Updated On 24 March,2019 10:15 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ مہوش حیات کے بعد عائشہ عمر تنقید کا نشانہ بن گئیں، انہیں تمغہ فخر پاکستان ملنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔

عائشہ عمر کو شوبز انڈسٹری میں 10 سالہ خدمات کے اعتراف میں ایک انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کی جانب سے تمغہ فخرپاکستان اورگلوبل ویمنزایوارڈسے نوازا گیا ہے ۔عائشہ عمر نے یہ خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے اپنی خوشی اپنے فینز کیساتھ شیئرکرتے ہوئے فاؤنڈیشن کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ میں اپنے ملک کے لیے اسی طرح فخر کا باعث بنتی رہوں گی تاہم سوشل میڈیا پر وہ تنقید کا نشانہ بن گئیں ۔