بھارتی جارحیت کی حمایت پر عدنان سمیع کی شان کے ہاتھوں "تواضع"

Last Updated On 05 March,2019 12:41 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) پاکستانی اداکار شان شاہد اور سوشل میڈیا صارفین نے گلوکار عدنان سمیع کو بھارتی جارحیت اور نریندر مودی کی حمایت کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پلوامہ واقعہ کے بعد گلوکار عدنان سمیع نے سوشل میڈیا پیغام میں نریندر مودی کی حمایت کی اور بعد ازاں پاک بھارت کشیدگی کو ہوا دیتے ہوئے بھارتی ہونے کا ثبوت دیا جس پر صارفین اور شان شاہد نے ان کو کرارا جواب دیا۔

اداکار شان شاہد نے کہا کہ عدنان سمیع پاکستانی ہے نہ آئی ایس آئی کا ایجنٹ، یہ وہ واحد پاکستانی پیداوار ہے جس پر ہم سب شرمندہ ہیں۔ انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کو لکھا کہ اسے آپ ہی رکھیں یہ آپ کے ہیں۔