شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا کورین اداکار کی محبت میں گرفتار

Last Updated On 18 February,2019 11:14 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) کروڑوں لڑکیوں کو اپنا دیوانہ بنانے والے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کورین اداکار کی محبت میں گرفتار ہو گئی۔

 

سہانا خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے چاہنے والوں سے براہ راست بات کی اور ان کے سوالوں کے جواب دئیے۔ دوران گفتگو ایک سوال کے جواب میں سہانا خان نے کوریا کے معروف اداکار اور گلوکار سوہو کی تصویر شیئر کی اور کہا وہ سوہو کو بہت پسند کرتی ہیں اور اسی کے ساتھ باہر جائیں گی۔

سوہو کا اصل نام کم جون میون ہے اور وہ جنوبی کوریا کے مقبول ترین بینڈ ‘‘ایگزو’’ کے لیڈ سنگر ہیں۔ واضح رہے کہ سہانا خان بھی اپنے والد کی طرح اداکاری کے شعبے کو پسند کرتی ہیں اور اسی میں اپنا کیرئیر بنانا چاہتی ہیں۔