سوناکشی سنہا نے دھوکہ دیا، شو آرگنائزر نے زہر کھا لیا

Last Updated On 25 February,2019 09:51 am

مراد آباد: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے دھوکہ دینے پر شو آرگنائزر پرمود شرما نے زہر کھا لیا۔ اداکارہ کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے باوجود کارروائی نہ ہونے پر آرگنائزر دلبرداشتہ ہو گیا اور زہر پھانک لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شو آرگنائزر پرمود شرما نے ’’فیشن اینڈ بیوٹی ایوارڈ پروگرام‘‘ کے نام سے گزشتہ سال شو آرگنائز کیا تھا جس میں سوناکشی سنہا کو ایوارڈ دینے کیلئے مدعو کیا گیا تھا تاہم وہ پیسے لینے کے باوجود نہ آئیں۔

پرمود شرما نے مقدمہ درج کرایا لیکن کوئی کارروائی نہ ہوئی، جب آرگنائزر کی فریاد نہیں سنی گئی تو اس نے زہر کھا کر اپنی جان دینے کی کوشش کی لیکن خوش قسمتی سے اسے بچا لیا گیا۔ پولیس کا کہناہے کہ معاملے کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں۔