کنگنا رناوت کا اپنی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان

Last Updated On 15 February,2019 10:02 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کر دیا، وہ اپنی زندگی پر بننے والی فلم کی ہدایات بھی خود دیں گی۔

اداکارہ کنگنا رناوت اپنی زندگی کو پردہ سکرین پر لانے کی تیاریوں میں ہیں، جس کا سکرپٹ فلم ’’باہو بلی‘‘ کے مصنف کاویا وجیندرا لکھیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی پروڈکشن کا کام کنگنا کی دیگر فلموں ’’پنگا‘‘ اور’’مینٹل ہے کیا‘‘ کی ریلیز کے بعد شروع کیا جائے گا۔

کنگنا کا کہنا ہے کہ میری زندگی کی کہانی میرے دل کے بہت قریب ہے، اس فلم میں میری زندگی میں آنے والے اتار چڑھاؤ کو دکھایا جائے گا۔