کترینہ کیف نے کرکٹ میچ میں‌ خوب چوکے چھکے لگائے، ویڈیو وائرل

Last Updated On 24 January,2019 03:48 pm

ممبئی: (روزنامہ دنیا) کترینہ کیف نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں فلم کے سیٹ پر اداکاری کی پریکٹس اور ڈانس کی ریہرسل کرنے کے بجائے کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی آنے والی فلم بھارت کی شوٹنگ مکمل ہونے کو ہے، اس لئے انہوں نے کرکٹ کھیلنے کا مزہ لیا۔ کترینہ نے انوشکا شرما کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے شوہر کوہلی سے کہے کہ ان کی کرکٹ کھیلنے پر رائے دیں۔

کترینہ کے بعد سلمان نے بھی بیٹنگ کی اور خوب چوکے چھکے لگائے۔ فلم کی شوٹنگ بعض اوقات اداکاروں کیلئے شدید تھکن کا سبب بنتی ہے اور شاید سلمان اور کترینہ نے تازہ دم ہونے کیلئے کرکٹ کا سہارا لیا۔