مادھوری 17سال بعد انیل کپور کے ساتھ نظر آئیں گی

Last Updated On 22 January,2019 10:14 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ سترہ سال بعد پھر سے سلور سکرین پر ساتھ نظر آئیں گے۔ 'ٹوٹل دھمال' رواں سال 22 فروری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2007 میں بننے والی بالی وڈ کی بلاک بسٹر کامیڈی فلم ‘دھمال’ کی تیسری کڑی ‘ٹوٹل دھمال’ کا آفیشل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ مادھوری 17 سال بعد انیل کپور کے ساتھ نظر آئیں گی۔ واضح رہے کہ ہنسی اور قہقہوں سے بھرپور فلم  ٹوٹل دھمال  رواں سال 22 فروری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

فلم کی ہدایتکاری اندرا کمار نے دی ہے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں اجے دیوگن، رتیش دیش مکھ، ارشد وارثی، جاوید جافری، بومن ایرانی، سنجے مشرااور نیہاریکارائی زادہ شامل ہیں۔