کرن جوہر سے حنا پرویز بٹ کی سوئٹزرلینڈ میں ملاقات

Last Updated On 24 January,2019 10:07 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) فیشن ڈیزائنر اور رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے سوئٹزر لینڈ میں بھارتی فلمساز اور ہدایتکار کرن جوہر سے ملاقات کی۔

بتایا گیا ہے کہ حنا پرویز ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ میں موجود ہیں جہاں گزشتہ روز ان کی ملاقات کرن جوہر کیساتھ ہوئی۔ ایم پی اے حنا پرویز نے اپنی کرن جوہر کیساتھ تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

حنا پرویز بٹ گزشتہ برس ہونے والے عام انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر ن لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئیں، سیاست کے ساتھ ساتھ فیشن انڈسٹری میں بھی انھوں نے اپنی منفرد پہچان بنائی ہے۔