جھانوی سے زیادہ سارہ کو توجہ ملنے پربونی کپور ناراض

Last Updated On 21 January,2019 09:51 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ پروڈیوسر بونی کپور اپنی بیٹی جھانوی کپور سے زیادہ سیف علی خان کی بیٹی سارہ کو میڈیا پر توجہ ملنے پر ناراض ہو گئے۔

دونوں اداکاراؤں نے مقبولیت حاصل کی وہیں میڈیا پر سارہ اور جھانوی کے درمیان مقابلے کی خبریں بھی گردش میں رہیں، سوشل میڈیا پر ان کے مداح بھی دونوں کو ایک دوسرے سے بہتر ثابت کرنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بونی کپور نے جھانوی کپور کی پی آر ٹیم پر غصہ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک میڈیا پر دونوں کے درمیان مقابلہ کیوں کیا جا رہا ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ بونی کپور اس بات سے بھی پریشان ہیں کہ سارہ کو فلم ‘‘سمبا’’ کی کامیابی کی وجہ سے بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے اور اسی وجہ سے جھانوی کی مقبولیت میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔