شاہ رخ خان نے ’’ڈان 3‘‘ کیلئے ’’سارے جہاں سے اچھا ‘‘ چھوڑ دی

Last Updated On 15 January,2019 11:42 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے فلم ‘‘سارے جہاں سے اچھا’’ پر فلم ‘‘ڈان 3’’ میں کام کرنے کو فوقیت دے دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان فلم ’’سارے جہاں سے اچھا‘‘ میں کام نہیں کریں گے اور فلم ‘‘ڈان 3’’ میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔ فلم "سارے جہاں سے اچھا" بائیوپک فلم ہے جس کی کہانی پہلے بھارتی خلاباز راکیش شرما کی زندگی کے گرد گھومتی ہے اور اسکی کہانی راجا بلی نے لکھی ہے۔

شاہ رخ کے اس فلم میں کام نہ کرنے کے بارے میں قیاس آرائی ہے کہ اصل وجہ اداکار فرحان اختر ہیں جو مذکورہ فلم کی ہدایتکاری دے رہے ہیں۔