می ٹو مہم کا سامنا کرنیوالی اداکارائیں عدالت جائیں: پوجا بھٹ

Last Updated On 15 January,2019 11:32 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) پوجا بھٹ نے کہا کہ می ٹو مہم کا سامنا کرنے والی اداکارائیں سوشل میڈیا کی بجائے عدالت سے رجوع کریں۔ معاملے سامنے لانے سے کچھ نہیں ہو گا جب تک پولیس سٹیشنز میں مقدمہ درج نہ کروایا جائے۔

پوجا بھٹ نے می ٹو مہم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جنسی ہراسانی کا سامنا کرنے والی خواتین یا اداکاراؤں کو اپنا کیس صرف سوشل میڈیا پر نہیں ڈالنا چاہیے بلکہ انہیں اس شخص کا نام واضح طور پر لے کر نہ صرف اس کے خلاف مقدمہ کرنا چاہیے بلکہ معاملے کو عدالت تک لے جانا چاہیے۔ 

پوجا بھٹ کا کہنا تھا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر معاملے کو لانے سے کچھ نہیں ہوگا جب تک پولیس میں مقدمہ درج نہ کیا جائے۔ اداکارہ کے مطابق اگر کسی شخص کی جانب سے خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کیا گیا ہے تو اس ناروا عمل کے خلاف ایک قانون موجود ہے جو متاثرہ خواتین کو تحفظ فراہم کرتا ہے اور خاتون کو ہراساں کرنے والوں کو اسی قانون کے تحت سخت سزا کا سامنا کرنا چاہئے۔