اداکاراؤں نے می ٹو مہم کے ذریعے طاقتور کو ڈرا دیا: اہانا کمرا

Last Updated On 20 December,2018 12:33 pm

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکارہ اہانا کمرا نے کہا ہے کہ بالی وڈ اداکاراؤں نے طاقتور شخصیات کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے اور ریپ کا نشانہ بنائے جانے کے واقعات کو سامنے لا کر انہیں ڈرا دیا۔

اپنی آنے والی ویب سیریز رنگ باز کی تشہیر کے دوران اہانا کمرا نے می ٹی مہم کو خواتین اور بالی وڈ کے لیے بہتر قرار دیا اور کہا کہ اداکاراؤں کی جانب سے بھارتی فلم سازوں اور اداکاروں کے معاملات کو سامنے لانے کے بعد انڈسٹری کے مرد حضرات ڈرے ہوئے ہیں۔

اہانا نے کہا کہ ’می ٹو‘ جنسی طور پر ہراساں ہونے والی خواتین کی مہم نے دنیا کو ہلا دیا۔ اس سے قبل مرد حضرات کو کوئی پروا نہیں تھی اور نہ ہی انہیں خواتین کے ساتھ ہونے والے نامناسب واقعات کی پرواہ تھی، تاہم اب حالات بدل چکے ہیں خواتین کے بولنے سے تبدیلی آئی اور اب مرد حضرات کو یہ احساس ہو چکا ہے کہ انہوں نے کسی کی زندگی خراب کی۔