زرین خان نے نازیبا حرکت کی کوشش کرنیوالے کو تھپڑ جڑ دیا

Last Updated On 19 December,2018 11:47 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکارہ زرین خان کیساتھ مداحوں نے نازیبا حرکات کرنے کی کوشش کی جس کے بعد اداکارہ نے مداح کو تھپڑ دے مارے۔

ایک رپورٹ کے مطابق چند مداحوں نے اداکارہ زرین خان کیساتھ نازیبا حرکات کرنے کی کوشش کی جسکے بعد اداکارہ نے مداح کو تھپڑ دے مارے اور اس بات کی تصدیق زرین خان نے خود کی۔

ایک عینی شاہد نے بتایا زرین خان نے ایک مداح کو دھکا دیا اور اپنی گاڑی کی طرف روانہ ہو گئیں۔ زرین خان کا کہنا تھا اگر کسی مشہور شخصیت کو بلایا جاتا ہے تو ان کیلئے بہتر انتظامات بھی ہونے چاہئیں تا کہ کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔