نیہا کاکڑ کا بوائے فرینڈ سے بریک اپ

Last Updated On 17 December,2018 01:04 pm

ممبئی: (روزنامہ دنیا) گلوکارہ نیہا کاکڑ کا بالی وڈ اداکار ہیمانشو کوہلی کے ساتھ 2014 سے افیئر تھا اور ان دونوں کی جوڑی مداحوں میں بھی کافی مقبول تھی۔

چند روز قبل ان دونوں کا بریک اپ ہو گیا جس کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں تاہم اب گلوکارہ نے اس معاملے پر خاموشی توڑ دی، نیہا کاکڑ نے کہا مجھے نہیں معلوم تھا کہ اس دنیا میں اتنے برے لوگ بھی ہوتے ہیں انہوں نے کہا سب کھو کر ہوش میں اب آئے تو کیا کیا۔

نیہا کاکڑ نے انڈین آئیڈل سیزن 2 میں کامیابی کے بعد گلوکاری کے میدان میں قدم رکھا اور نیہا راک سٹار نامی البم کی ریلیز کے بعد بالی وڈ فلموں "یاریاں"، "دی شوقینز" سمیت دیگر میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔