اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے ماڈل عینی خان جاں بحق

Last Updated On 21 July,2018 08:18 pm

کراچی: (دنیا نیوز) معروف ماڈل، لکھاری اور صحافی عینی خان فلیٹ میں آگ لگنے کے باعث جھلس کر جاں بحق ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف سابق ماڈل عینی علی خان کراچی کے علاقے قصر زینب میں ہفتہ کی صبح اپارٹمنٹ میں آگ لگنے کے باعث جھلس کر جاں بحق ہوگئیں۔ ان کے دوست نے عینی خان کی ہلاکت کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اپارٹمنٹ میں آگ لگنے کے بعد جب فائربریگیڈ کی ٹیم دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی تو وہ دم توڑ چکی تھیں۔

واضح رہے کہ عینی علی خان سابق ماڈل ہیں جو بعد میں صحافت کے میدان میں داخل ہوئیں اور مختلف موضوعات پر دستاویزی فلمیں بنائیں۔