سنی لیون کے نئے روپ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

Last Updated On 20 May,2018 06:34 pm

ممبئی: (دنیا نیوز) اداکارہ سنی لیون کا نیا روپ سوشل میڈیا پر وائرل ، بالکل منفرد انداز میں نظرآرہی ہیں۔

اداکارہ ان دنوں ساؤتھ انڈین فلم"ویر مہادیوی" کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فلم کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔ جس میں سنی لیون ماضی میں ادا کیے گئے دیگر کرداروں کے مقابلے میں بالکل منفرد نظر آرہی ہیں۔ پوسٹرمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنی لیون ایک جنگجو کے روپ میں گھوڑے پربیٹھی ہوئی ہیں جبکہ پس منظرمیں جنگ کا منظرنظرآرہا ہے ۔

سنی لیون نے اپنی فلم "ویرمہادیوی" میں اپنے کردارکے حوالے سے کہا ہے کہ میں نے اس طرح کا کردارپہلے کبھی ادا نہیں کیا، یہ میرے لیے چیلنجنگ تھا لیکن میں بالکل بھی خوفزدہ نہیں ہوں ، بلکہ میں نے اس فلم سے بہت کچھ سیکھا ہےاوربہت پرجوش ہوں۔ واضح رہے ہدایتکار وی سی وادی ویودیان کی زیر ہدایت بننے والی فلم کو تامل، تیلگو، ملیالم اورہندی زبان میں ریلیز کیاجائیگا۔