ماہرہ خان فلم فیسٹیول میں شرکت کیلئے فرانس پہنچ گئیں

Last Updated On 13 May,2018 07:48 pm

پیرس: (روزنامہ دنیا) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کانز کے دوران لی گئی تصاویر نے دھوم مچادی، ماہرہ فلم فیسٹیول کے دوران دپیکا اورکنگنا سے زیادہ خوبصورت لگ رہی ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کانز کے دوران لی گئی تصاویر نے دھوم مچادی ، ماہرہ فلم فیسٹیول کے دوران دپیکا اورکنگنا سے زیادہ خوبصورت لگ رہی ہیں۔ ماہرہ خان نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے ذریعے انہوں نے بتایا کہ وہ کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کیلئے فرانس پہنچ چکی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے پیغام لکھا آج وہ کچھ نہیں کریں گی صرف دھوپ سینکیں گی۔واضح رہے کہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان 15 مئی کو کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر اپنی اداؤں کے جلوے بکھیریں گی۔