کترینہ کیف کی خاندان کیساتھ تصاویر وائرل

Last Updated On 16 April,2018 12:20 pm

اداکارہ کی چھ بہنوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں رقص کرتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر شائقین کو بھا گئیں

لاہور (نیٹ نیوز ) کترینہ کیف اس وقت بالی ووڈ کی مصروف ترین اداکارہ ہیں۔ ان کی اور بہن بھی بالی ووڈ میں انٹری دے چکی ہیں۔ لندن میں کترینہ کی اور بھی بہنیں رہتی ہیں جن کے ساتھ حال ہی میں انہوں نے فرصت کے لمحات گزارے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق 34 سالہ بالی ووڈ اداکارہ نے اپنی فلمی مصروفیات میں سے کچھ وقت لندن میں موجود اپنے خاندان کےلیے نکالا۔ لندن پہنچتے ہی وہ اپنی بہنوں کے ساتھ تفریح کے لیے نکل پڑیں۔ سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ایک ویڈیو میں وہ اپنی 6 بہنوں کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔
اسی طرح ایک اور تصویر میں کترینہ سسٹرز بانہوں میں بانہیں ڈالے ایک ندی کے کنارے ٹہل رہی ہیں۔ کترینہ نے انسٹاگرام پر دو بہنوں کے ساتھ ایک تصویر خود بھی شیئر کی ہے اور اس کے نیچے لکھا ہے   فارم گرلز  ۔


واضح رہے کہ کترینہ کیف کے انہیں ملا کر کل 8 بہن بھائی ہیں۔ یعنی سات بہنیں اور ایک بھائی۔ بہنوں کے نام نتاشا، سونیا، ایزابیل، میلیسا،سارہ، کرسٹینااور کترینہ ہیں جبکہ اکلوتے بھائی کا نام میکائیل ہے۔ کترینہ کے والد محمد کیف کا تعلق کشمیر سے ہے اور ان کی والدہ سوزینہ برطانوی شہری ہیں۔