بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کرینہ کپور خان نے دوحہ میں منعقد ہونے والے شاپ قطر فیسٹیول 2018 میں ریمپ پر جلوے بکھیرے اور خوب داد وصول کی ۔
دوحہ(روزنامہ دنیا ) کرینہ کپور خان بالی ووڈ کی پہلی اداکارہ ہیں جنہیں قطر کے فیشن فیسٹیول میں ریمپ پر واک کرنے کا موقع ملا۔شاپ قطر فیسٹیول 2018 میں کرینہ کپور بھارتی ڈیزائنر وکرم پھادنیس کی کلیکشن کی شو سٹاپر بنیں اور انہوں نے بالی ووڈ فیشن کی نمائندگی کی۔کرینہ کپور نے وکرم کا ڈیزائن کردہ جھل مل کرتا ہلکے گلابی رنگ کا لہنگا پہنا جس کے ساتھ انہوں نے کندن، نگینوں اور موتیوں سے مزین چوکر بھی زیب تن کیا۔ہلکے گلابی رنگ کے لہنگے کے ساتھ کرینہ کپور نے آنکھوں پر سموکی میک اپ کر رکھا تھا ۔