مصطفیٰ عامر قتل کیس، قبر کشائی کے بعد مقتول کی میڈیکل رپورٹ بھی تیار

Published On 10 March,2025 01:44 am

کراچی: (دنیا نیوز) مصطفیٰ عامر قتل کیس، قبر کشائی کے بعد مقتول کی میڈیکل رپورٹ تیار ہوگئی۔

قبر کشائی کے بعد مصطفیٰ عامر کی باڈی سے 11 نمونے لئے گئے، نمونوں میں کسی بھی نشہ آور چیز کے شواہد نہیں ملے، رپورٹ پر پرنسپل انویسٹی گیٹر، معاون تفتیش کار اور ٹیکنیکل منیجر کے دستخط موجود ہیں۔

مصطفیٰ عامرکی رپورٹ پولیس کو جمع کرائی جائے گی۔