ایف آئی اے ٹیم نے ارمغان کے گھر سے 18 لیپ ٹاپس سمیت 98 مختلف اشیا تحویل میں لے لیں

Published On 05 March,2025 08:36 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایف ائی اے اینٹی منی لانڈرنگ ٹیم ارمغان کے گھر سے روانہ ہوگئی، ٹیم نے تین گھنٹے سے زائد ارمغان کے گھر کی تلاشی لی۔

ذرائع کے مطابق ٹیم کی جانب سے مکمل انویںٹری تیار کی گئی، گھر سے 18 مزید لیپ ٹاپ اور الیکٹرانک آلات برآمد کر لیے، مجموعی طور پر گھرسے 98 مختلف قسم کی اشیا تحویل میں لی گئیں۔

گھر سے قیمتی کار بھی تحویل میں لے لی گئی، ضبط شدہ کار کو تفتیش کا حصہ بنایا جائے گا، ایف آئی اے ٹیم گاڑی اور تمام ضبط شدہ سامان کے ساتھ روانہ ہوگئی۔