لوئر دیر: بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

Published On 26 February,2025 08:57 pm

لوئردیر: (دنیا نیوز) بچوں کی لڑائی کے دوران فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ لوئردیر کے گاؤں جندول معیار میں پیش آیا جہاں بچوں کی لڑائی بڑے تصادم میں تبدیل ہوگئی، تصادم کے دوران فائرنگ سے 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔ 

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔