مصطفیٰ عامر قتل کیس کا مرکزی ملزم ارمغان نشے کا عادی نکلا

Published On 18 February,2025 01:19 am

کراچی: (دنیا نیوز) مصطفیٰ عامر قتل کیس کا مرکزی ملزم ارمغان نشے کا عادی نکلا۔

مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ میرا بیٹا منشیات استعمال کرتا ہے، مجھے سسٹم پر بھروسہ نہیں، بیٹے کی حفاظت کی ضمانت چاہئے، بیٹے کو عدالت لانا ہے تو پولیس نہیں میں لیکر آؤں گا، ایک روپیہ کسی کو رشوت نہیں دوں گا، کوئی امید نہ لگائے۔

کامران قریشی نے مزید کہا کہ بلال ٹینشن نامی غنڈے کو ڈھونڈ لیں کیس حل ہو جائے گا، ہمارے گھر میں سافٹ ویئر ہاؤس ہے اس لئے اتنی زیادہ سکیورٹی ہے۔