کراچی: (دنیا نیوز) کورنگی ایک نمبر میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔
ایک ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گیا، شہریوں نے ڈاکو پر تشدد کردیا، اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو کے مطابق جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق شخص کی شناخت 40 سالہ سعد اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔
ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ زخمی ہونے والے ملزم کی شناخت سبحان کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے تفتیش شروع کردی۔