کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں میں 300 کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
اے این ایف ترجمان کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد، ملتان، کراچی، مستونگ، کوئٹہ اور ڈی جی خان میں کی گئیں، کارروائیوں کے دوران 159 کلو مارفین،62 کلو500گرام ہیروئن، 48 کلو 800 گرام چرس،37 کلو آئس اور ایک کلو افیون برآمد ہوئی۔
ترجمان نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران 11 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا، ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔