صادق آباد: (دنیا نیوز) پولیس نے کچے میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران چند روز قبل بھونگ کے علاقے سے اغوا کئے گئے 4 مغوی بازیاب کرا لئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق اغوا کار مغویوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے جا رہے تھے جب نے پولیس نے کارروائی کی۔
پولیس ترجمان نےبتایا کہ پولیس نے کچے میں سرچ آپریشن ڈاکوؤں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کشمور سندھ سے متصل سرحدی علاقے میں کیا گیا۔
ترجمان پولیس نے کہا کہ پولیس کی موثر کارروائی پر اغوا کار مغویوں کو چھوڑ کر کچہ سندھ کی طرف فرار ہو گئے، چاروں مغویوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا۔