بہاولپور میں 5 افراد کے مبینہ قتل کا معاملہ، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی

Published On 05 December,2024 07:29 pm

بہاولپور: (دنیا نیوز) ایک ہی فیملی کے پانچ افراد کے مبینہ قتل کا معاملہ، پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد ابتدائی رپورٹ میں مبینہ قتل کے شواہد سامنے آ گئے۔

پوسٹ مارٹم ابتدائی رپورٹ کے مطابق میاں اور بیوی کو پوائنٹ بلینک رینج سے سر میں فائر مارے گئے، میاں اور بیوی کو سر کے اوپر ورٹیکس پر فائر مارے گئے۔

رپورٹ کے مطابق سر کے اوپر لگنے والی گولیوں کے ایگزٹ وونڈ نہیں مل سکے، میاں اور بیوی کو لگنے والی گولیاں سینہ کھول کر نکالی گئیں۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سر کے اوپر گولی مارنے کیلئے ٹارگٹ کو گھٹنوں کے بل بٹھایا گیا ہوگا، سر کے اوپر گولی لگنے کے باعث خون کے چھینٹے بھی نہیں ملے۔

رپورٹ کے مطابق 9 سالہ عبدالوہاب کو گولی کی بجائے گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے، دیگر دونوں بچوں کی اموات بھی گولیاں لگنے کے باعث ہوئی ہیں۔