گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کر دیا۔
تھانہ اروپ کی پولیس نے بتایا کہ مقتول عبدالستار پانچ روز قبل پاکستان آیا تھا، مقتول عبدالستار اپنی بیوی کے ہمراہ کار پر سوار ہو کر جا رہا تھا، موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے علی پور چوک کے قریب گن پوائنٹ روک لیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے بیوی کے سامنے فائرنگ کر کے عبدالستارکو قتل کر دیا، ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی۔