گوجرہ : مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

Published On 25 September,2024 09:04 am

گوجرہ : (دنیانیوز) تھانہ صدر پولیس کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ماراگیا۔

پولیس کے مطابق موچیوالہ روڈ پر 354 ج ب کے قریب 3 ڈاکو ناکہ لگا کر لوٹ مار کررہے تھے، بھاری نفری موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ 2 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کاکہنا ہےکہ ہلاک ڈاکو کی شناخت نہیں ہو سکی، لاش ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئی۔